
ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹرفرحان فاروق کا احمد پورشرقیہ کے مختلف علاقوں کا دورہ ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
بدھ 25 جون 2025 17:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید فعال بنائیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے زیر تعمیر ایگریکلچرمال کے ترقیاتی منصوبے کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ اورمریم نواز ہیلتھ کلینک جمال چنڑ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عامر بشیر ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیڈز اور گائنی وارڈ ز کے توسیعی کاموں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرہسپتال کے مختلف سیکشنز میں گئے اور فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو احمد پور شرقیہ میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ہیلتھ کلینک پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں سمیت عملے سے بھی ملاقات کی ۔ڈپٹی کمشنر نے عملے کو خوش اخلاقی، وقت کی پابندی اور ذمہ داری سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام ہیلتھ کلینکس کی نگرانی جاری رکھے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے چاچا بستی چوک تا منیر شہید چوک دورویہ سڑک کا معائنہ کیا۔انہوں نے گرین بیلٹس اور میڈینز پر شجرکاری کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹرفرحان فاروق نے احمدپور شرقیہ میں امام بارگاہ رضا حسینی محلہ سرور شاہ اور نورشاہ بخاری جبکہ اوچ شریف میں امام بارگاہ محلہ خواجگان اور محلہ گیلانی کا بھی دورہ کیا اور امن وامان کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.