Live Updates

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا

بدھ 25 جون 2025 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء)190ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں اور سزا معطلی سے متعلق درخواستوں کے حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب )نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے جاوید ارشد ایڈووکیٹ کو اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا ہے۔چیئرمین نیب کی منظوری سے اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وہ اگلی سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوکر دلائل دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات