زہران ممدانی نے نیویارک میئر کیلئے ہونے والا ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخاب جیت لیا

بدھ 25 جون 2025 22:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)زہران ممدانی نے نیویارک میئر کے لیے ہونے والا ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخاب جیت لیا، ان کے مخالف اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرلی۔زہران ممدانی نے 43 فیصد سے زائد ووٹ لیے جبکہ اینڈریو کومو 36 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

کامیابی کے بعد زہران ممدانی نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اب ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نیویارک کے مئیر کا انتخاب لڑیں گے۔دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے زہران ممدانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی، معاشی اور میڈیا اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔ سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ میئر کا الیکشن بھی جیتیں گے۔