امریکا اور اسرائیل پر ایران کی فتح کے کئی ٹھوس ثبوت ہیں،ایرانی وزارت خارجہ

ایران کے پاس موجود 400 کلوگرام افزودہ یورینیم کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکا، حسن نوریان

بدھ 25 جون 2025 22:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)ایرانی وزارتِ خارجہ کے اہلکار حسن نوریان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل پر ایران کی فتح کے کئی ٹھوس ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حسن نوریان نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن ممالک ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہے، امریکا اور اسرائیل ایران کا ایٹمی پروگرام بند کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس موجود 400 کلوگرام افزودہ یورینیم کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکا، ایران اب اپنی دفاعی صلاحیتیں پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنا رہا ہے۔حسن نوریان کا کہنا تھا کہ نتین یاہو کی بیلگام جارحیت پر ان کی جواب دہی ہونی چاہیے، یہ وقت ہے کہ نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔