کراچی، کروڑ پتی ماسی کی ایک اور گاڑی مل گئی

ماسی شہناز پر ڈیفنس میں واقع گھر سے 14 سال کے دوران 5 کروڑ روپے چوری کرنے کا الزام

بدھ 25 جون 2025 22:32

کراچی، کروڑ پتی ماسی کی ایک اور گاڑی مل گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)کراچی کے علاقے کلفٹن میں انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہناز ماسی کی ایک اور گاڑی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق برآمد گاڑی 25 سے 30 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی جو گرفتار ملزمہ کے بیٹے کی نشاندہی پر برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ شہناز ماسی کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران اب تک مجموعی طور پر 3 قیمتی گاڑیاں برآمد ہو چکی ہیں۔

شہناز ماسی کو چند روز قبل ڈیفنس میں واقع ایک گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ بطور گھریلو ملازمہ 14 سال سے کام کر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق اس عرصے میں اس نے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے مالیت کی چوری کی، جس سے اس نے گاڑیاں، جائیدادیں اور دیگر قیمتی اشیا خریدیں، ملزمہ کے بیٹے سے مزید جائیدادوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :