بدین، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد حنیف کی زیر صدارت دینی مدارس کے علمائے کرام اور طلبائ کے ساتھ ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے اہم سیشن

) سیشن کا مقصد دینی مدارس کے نوجوانوں میں جمہوریت کے شعور اور شہری ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا

بدھ 25 جون 2025 21:00

ؓ بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد حنیف کی زیر صدارت ان کے دفتر میں دینی مدارس کے علمائے کرام اور طلبائ کے ساتھ ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے اہم سیشن منعقد کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد دینی مدارس کے نوجوانوں میں جمہوریت کے شعور اور شہری ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ سیشن میں نوجوانوں کو انتخابی عمل میں بطور ووٹر اپنے حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

خاص طور پر ووٹر رجسٹریشن کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی تاکہ نوجوان طلبائ اپنے ووٹ کی قدر و قیمت کو سمجھ سکیں اس موقع پر تعلیم کے شعبے کے فوکل پرسن محمد خان سموں اور مدرسے کے مہتمم غلام مصطفیٰ نے مہمانانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ دونوں مہمانوں نے اس سیشن کو سراہا اور نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

(جاری ہے)

سیشن کے دوران نوجوانوں نے انتخابات میں اپنے کردار سے متعلق خیالات کا اظہار بھی کیا منتظمین نے اٴْمید ظاہر کی کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کو جمہوری عمل میں ایک باخبر اور ذمے دار شراکت کی طرف مائل کریں گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد حنیف نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے علما اور طلبائ ووٹر رجسٹریشن اور انتخابی عمل میں اہم اور تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔

علمائے کرام خطبات، دروس اور جلسوں کے ذریعے عوام میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے شعور پیدا کر سکتے ہیں۔ وہ الیکشن کی شفافیت، حق رائے دہی کی اہمیت اور اس سے جڑی ذمہ داریوں پر زور دے سکتے ہیں ووٹرز کو انتشار کے بجائے اتحاد اور پرامن انتخابات میں حصہ لینے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔ علما انتخابی عمل میں ایمانداری، انصاف اور فرض کی اہمیت کو دینی تناظر میں اجاگر کر کے تربیت فراہم کر سکتے ہیں۔

مدارس کے طلبائ الیکشن کے دن آگاہی مہم، ووٹرز کی مدد یا امن قائم رکھنے کے لیے رضاکارانہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دینی مدارس کے علمائے کرام اور طلبائ کے پاس اخلاقی قیادت کا اثر ہوتا ہے۔ اگر وہ غیرجانبداری، تعلیم اور شعور کے ساتھ جمہوری عمل میں حصہ لیں تو معاشرے میں پرامن، شفاف اور بااخلاق انتخابات کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے۔…..