ایران کی جوہری تنصیبات میں معائنہ کاروں کی واپسی اولین ترجیح ہے، رافیل گروسی

جمعرات 26 جون 2025 09:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے معائنہ کاروں کی اولین ترجیح یہ ہے کہ وہ ایرانی جوہری تنصیبات میں دوبارہ داخل ہوں تاکہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے، اور افزودہ یورینیم کے ذخیرے کی جانچ کی جا سکے۔

(جاری ہے)

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق انہوں نے آسٹریا کی کابینہ کے سکیو رٹی اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ان کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ آیا ایران نے انھیں اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا، خاص طور پر اس یورینیم کی جو 60 فی صد تک خالص ہے یعنی ایٹمی ہتھیار کے قریب درجے پر، تو انھوں نے بتایا کہ ایران نے 13 جون کو ایک خط بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے جوہری مواد اور آلات کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کرے گا۔