ملک میں اے ٹی ایمز کی تعداد 19ہزار851 ،ہر اے ٹی ایم کے ذریعے روزانہ اوسط 152ٹرانزیکشنز ،ہر ٹرانزیکشن کی اوسط مالیت 17ہزار 500 روپے ہے،سٹیٹ بنک

جمعرات 26 جون 2025 12:39

ملک میں اے ٹی ایمز کی تعداد 19ہزار851 ،ہر اے ٹی ایم  کے ذریعے روزانہ اوسط ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ملک میں آٹومیٹڈٹیلرز مشینز (اے ٹی ایمز) کی تعداد 19ہزار851 ہے اور ہر اے ٹی ایم کے ذریعے روزانہ اوسط 152ٹرانزیکشنز کی جاتی ہیں جبکہ ہر ٹرانزیکشن کی اوسط مالیت 17ہزار 500 روپے ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنور ی تا مارچ کے دوران اے ٹی ایمز کے ذریعے 4.8ٹریلین روپے کی 271ملین ٹرانزیکشنز کی گئیں ۔