میکسیکو ، تقریب میں فائرنگ، 12 افراد ہلاک

جمعرات 26 جون 2025 13:11

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) میکسیکو کی شمال مغربی ریاست گواناجواٹو میں ایک تقریب میں فائرنگ کے واقعہ میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ واقعہ ریاست گوانا جواٹو کے شہر ایرا پواٹو میں پیش آیا۔ واقعہ میں مزید 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ میکسیکو کی اس ریاست میں جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان مسلح تصاد م کے واقعات عام ہیں اور گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ایسے واقعات میں 1,435 افراد مارے جا چکے ہیں۔\932