نیپال میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا

نیپال میں حکومت گر جانے کے باوجود پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری، فوج کی مظاہرین سے پرامن ہو جانے کی اپیل

muhammad ali محمد علی بدھ 10 ستمبر 2025 19:00

نیپال میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا
کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر2025ء) نیپال میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا، نیپال میں حکومت گر جانے کے باوجود پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری، فوج کی مظاہرین سے پرامن ہو جانے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پابندیوں کے خلاف ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے دوران وزیراعظم اور وزرا کے گھروں کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پُرتشدد مظاہرین نے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کے گھر کو بھی آگ لگائی گئی۔ گھر میں موجود ان کی اہلیہ بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کا انتقال دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوا۔ مظاہروں کے دوران یہ پہلا افسوسناک واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک اور سابق وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ اور ان کی اہلیہ وزیر خارجہ ڈاکٹر آروز رانا کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

مشتعل ہجوم نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو سڑکوں پر گھسیٹا۔ شیر بہادر دیوبہ کو زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا لیکن ان کی اہلیہ کا پیچھا کرکے زدوکوب کیا گیا۔ بعد ازاں کو دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ نیپال میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 2 درجن سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ پارلیمنٹ سمیت کئی وزرا کے گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

اب فوج اور پولیس کے سخت اقدامات کے باوجود عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں حالانکہ وزیراعظم کے پی شرما اولی سمیت اہم رہنما مستعفی ہوچکے اور سوشل میڈیا پرپبندی بھی اُٹھالی گئی۔