نائجیریا ، مسلح افراد کے حملے میں 17 فوجی ہلاک

جمعرات 26 جون 2025 13:18

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) نائجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 17 فوجی مارے گئے۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے نائجیریا ریاست کے شمال میں واقع کوانار دتسے ماریگا اور بوکا کے علاقوں میں فوج کے فارورڈ آپریٹنگ اڈوں اور ہمسایہ ریاست کادونا میں ایک اور بیس پر اچانک حملے شروع کئے جو کئی گھنٹوں جاری رہے۔

(جاری ہے)

حملوں کے نتیجہ میں کم از کم 17 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔نائجیریا کی فوج نے کہا کہ اس کے جوابی حملے میں حملہ آور مارے گئے ہیں۔\932