فیصل آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو روند ڈالا، خاتون جاں بحق،2 افراد زخمی

جمعرات 26 جون 2025 16:28

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)فیصل آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو روند ڈالا، حادثہ میں خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملت چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو روند ڈالا۔ حادثہ میں 53 سالہ رقیہ موقع پر جاں بحق جبکہ عثمان اور عرفان نامی 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سرگودھا روڈ پولیس نے ڈمپر کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔