فیصل آباد میں خاندانی جھگڑا خونی تصادم میں بدل گیا، ایک نوجوان جاںبحق، پانچ افراد زخمی

جمعرات 26 جون 2025 16:28

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)فیصل آباد میں خاندانی جھگڑا خونی تصادم میں بدل گیا۔ ایک نوجوان جانبحق، پانچ افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع 241 ر-ب چنچل سنگھ والا گاؤں میں پیش آیا، جہاں رشتے کے تنازع نے پرانا جھگڑا شدید تصادم کی شکل اختیار کر لی۔ریسکیو 1122 فیصل آباد کے مطابق، جھگڑے کے دوران چھ افراد متاثر ہوئے جن میں ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ افراد کی شناخت کچھ یوں کی گئی ہی:عبد الستار ولد محمد علی، عمر 55 سال ذیشان ولد عبد الغفار، عمر 24 سال سکینہ بی بی زوجہ ظہور احمد، عمر 40 سال محمد اشتیاق ولد مشتاق احمد، عمر 38 سال اسامہ ولد عبد الشکور، عمر 20 سال اورصمد ولد ظہور احمد، عمر 23 سال، جو جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، جبکہ تین شدید زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :