حکومت ٹریفک قوانین کی تشکیل اور انکے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، گورنر بلوچستان

جمعرات 26 جون 2025 17:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ حکومت ٹریفک قوانین کی تشکیل اور انکے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہی. لوگوں کو قوانین کے شعور و آگہی دینے کے ساتھ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانا زیادہ ضروری ہی. اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ ہی پورے ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم، وہیکل فٹنیس، سڑک کی حفاظت اور ٹریفک سیفٹی کو کامیاب بنا سکتی ہیں۔

قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں کمی لانے کیلئے ہمیں فوری طور پر ایک جامع حکمت عملی بنانے ہوگی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاس کوئٹہ میں ڈی آئی جی موٹروے (ویسٹ زون) اشفاق احمد خان کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے کے عملہ سمیت پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی فٹنس اور تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین کے بارے میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں آگاہی سیشن منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اسطرح نوجوان نسل میں روڈ سیفٹی کا احساس اجاگر کرنے میں فکری رہنمائی ملے گی۔ علاوہ ازیں ٹریفک سیفٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے متعلقہ تمام اداروں کے درمیان مضبوط روابط بڑھانا مددگار ثابت ہو سکتا ہی.