وزیراعلی کا نشے کی روک تھام میں کردار ادا کرنیوالی تمام تنظیموں اور باشعور شہریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 26 جون 2025 21:25

وزیراعلی کا نشے کی روک تھام میں کردار ادا کرنیوالی تمام تنظیموں اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے منشیات سے پاک پنجاب کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کی مربوط کوششوں کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے انسدادِ منشیات کا عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسداد منشیات کے عالمی دن کو منانے کا مقصد انسداد منشیات سے آگاہی اور شعور فراہم کرنا ہے۔

بچوں کے لیے منشیات کے خطرات سے پاک محفوظ ماحول پیدا کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے نشے کی روک تھام میں کردار ادا کرنے والی تمام تنظیموں اور باشعور شہریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نشہ کرنے کے عادی افراد پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ پنجاب میں اینٹی نارکوٹکس فورس کو از سرنو فعال اور متحرک کیا جارہا ہے۔ منشیات کا استعمال اور فراہمی کو ہر صورت روکنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے منشیات کی روک تھام کی کاوشوں میں والدین بھی بھرپور ساتھ دیں اور بچوں پر نظر رکھیں۔ تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آگاہی پھیلائیں اور نشے کے خلاف لڑنے والوں کی مدد کریں۔