ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 26 جون 2025 22:11

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے رینجرز افسران سے ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

رینجرز افسران نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کو محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں کے حوالےسے بریفنگ دی۔ صدراجلاس نے رینجرز افسران کی جانب سے سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ خوشاب رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر محرم الحرام کے مہینے میں عاشورہ کے موقع پر امن وامان یقینی بنائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :