ٹرانس ورلڈ ہوم اور زندگی کا اشتراک، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر خصوصی کیش بیک ریوارڈز متعارف

جمعرات 26 جون 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز،ٹرانس ورلڈ ہوم نے جے ایس بینک کےڈیجیٹل بینکاری پلیٹ فارم زندگی کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ پورے پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے کیش بیک ریوارڈ پروگرام متعارف کرا سکے۔ یہ تعاون دونوں اداروں کے اُس عزم کو ظاہر کرتا ہے جو آسان ڈیجیٹل سروسز، صارفین کی اہمیت، اور ایک مضبوط مالی مستقبل کی جانب ہے۔

جمعرات کو جاری ایک بیان کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر زِندگی کے چیف بزنس آفیسر عاطف اسحاق اور ٹرانس ورلڈ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر آصف انعام نے دستخط کئے۔ اس موقع پر زِندگی کے شریک بانی اور چیف آفیسر نعمان اظہر، ٹرانس ورلڈ ہوم کے صدر سعد مظفر وڑائچ، اور مرکزی ریجن کے ہیڈ آف بزنس اینڈ پارٹنرشپس ملک حارث انور بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں اور معزز مہمانوں نے بھی دستخطی تقریب میں شرکت کی۔اس شراکت کے پیچھے موجود اسٹریٹجک وژن کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا زندگی کے شریک بانی اور چیف آفیسر نعمان اظہرنے کہا کہ زندگی میں ہمارا مشن ہے کہ ہم اپنے صارفین کی روزمرہ کی زندگیوں میں ایک بامقصد تبدیلی لائیں۔ ٹرانس ورلڈ کے ساتھ یہ شراکت ایک زیادہ بااختیار اور مربوط طرزِ زندگی کو ممکن بنانے کے لیےہے۔