نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس نے بارشوں کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

جمعرات 26 جون 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بارش کے دوران سڑکیں پھسلن کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہذا اپنی گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔اپنی گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں۔

(جاری ہے)

اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہر گزاستعمال نہ کریں اور مکمل توجہ ڈرائیونگ پرمرکوز رکھیں۔ پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنے والے ڈرائیورز بالخصوص سیاح ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط برتیں۔دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔آپ کی حفاظت اور محفوظ سفر ہماری اولین ترجیح ہے۔