جب تک امن نہیں آتا فاٹا میں ٹیکس نہ لگایا جائے، اسد قیصر

فاٹا کی ترقی کیلئے ایک ہزار ارب روپے کی بات ہوئی اب تک کچھ نہیں دیا گیا،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 جون 2025 02:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب تک امن نہیں آتا تب تک فاٹا میں ٹیکس نہ لگایا جائے، ہمیں امن دیں تو پھر ہم ٹیکس بھی دیں گے۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جو قانونی حق ہے وہ دیا جائے، انہیں اس وقت ناجائز طور پر جیل میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ اپنے حق کیلئے کھڑی ہو، عدلیہ کے کام میں مداخلت کی جا رہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کا کہ فاٹا کی ترقی کیلئے ایک ہزار ارب روپے کی بات ہوئی تھی،ابھی تک فاٹا کی ترقی کے لیے کچھ بھی نہیں دیا گیا، ہم اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور مزاحمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک امن نہیں آتا تب تک فاٹا میں ٹیکس نہ لگایا جائے، ہمیں امن دیں تو پھر ہم ٹیکس بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :