
ایرانی یورینیم کہاں ہے رپورٹوں میں فوردو سے زیادہ محفوظ ایک نئی تنصیب کا انکشاف
اسے چھپانے کے لیے سب سے موزوں جگہ جبل فاس ہے، گہرائی زیرزمین 100میٹر ہے،ماہرین
جمعہ 27 جون 2025 12:41
(جاری ہے)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول یہ حملہ ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کر گیا۔
تاہم، اس حملے سے قبل فردو کی افزودگی تنصیب کے باہر 16 ٹرک قطار میں کھڑے دیکھے گئے۔ برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے ایرانی جوہری پروگرام کے ایک ماہر نے بتایا کہ اس سے قبل کہ امریکہ تنصیبات کو نشانہ بنا سکے ایرانی نظام نے افزودہ یورینیم کی بڑی مقدار کو ایک خفیہ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔برطانوی اخبار کے مطابق، افزودہ یورینیم کو چھپانے کی بہترین جگہ کوہ فاس ہے، جو فردو تنصیب سے تقریبا 145 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ یہ نطنز کے جوہری مقام کے بہت قریب اصفہان صوبے میں موجود ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نیا خفیہ مقام زیر زمین ایک گہری جوہری تنصیب ہے جس کی گہرائی زمین کی سطح سے تقریبا 100 میٹر نیچے ہے، جب کہ فردو تنصیب کی تخمینی گہرائی 60 سے 90 میٹر کے درمیان ہے۔ اس اعتبار سے یہ مقام فردو اور نطنز دونوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط تصور کیا جاتا ہے۔فردو کے برعکس، جس میں صرف ایک داخلی سرنگ ہے، کوہ فاس میں کم از کم چار داخلی راستے ہیں، جن میں دو پہاڑ کے مشرقی طرف اور دو مغربی طرف واقع ہیں۔ایران وہاں اس وقت ایک تنصیب تعمیر کر رہا ہے اور اس نے گزشتہ چار برسوں میں اس علاقے کو خاموشی سے وسعت دینے اور اس کے تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ علاقہ خفیہ طور پر توسیع پا چکا ہے، اور افزودگی کی تنصیب معلوم ہونے والی جگہ کے گرد نئے مضبوط حفاظتی انتظامات بنائے جا چکے ہیں۔سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، پہاڑ کے نیچے واقع اس تنصیب میں پہلے ہی پیچیدہ سرنگوں کا نیٹ ورک تیار کیا جا چکا ہے، اور یہ جدید ترین سکیورٹی نظام سے لیس ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس منصوبے کی وسعت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایران اس تنصیب کو صرف سینٹری فیوجز بنانے کے لیے نہیں بلکہ یورینیم کی افزودگی کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
معاہدہ نہ ہوا تو ایسی قیامت برپا ہو گی جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی
-
جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران
-
ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترک صدر
-
امریکا میں شٹ ڈائون سے ہلچل، ناسا کے 15 ہزارملازم فارغ
-
’’ہم راہول گاندھی کے سینے میں گولی ماریں گے‘‘ بی جے پی ترجمان کی لائیو ٹی وی شو کے دوران دھمکی
-
میگھن مارکل کے والد فلپائن میں زلزلے کے دوران عمارت میں پھنس گئے
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
-
قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا
-
فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی، حادثات میں 69 افراد ہلاک
-
سعودی عرب میں لائسنس کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے والا خود ساختہ ڈاکٹر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.