Live Updates

جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ، ایک شہری شدید زخمی

فائر بندی کے باوجود اسرائیلی کارروائیاں جاری، جنوبی و مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا

جمعہ 27 جون 2025 14:46

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔ حملہ ایک بلڈوزر پر کیا گیا جو شقرا اور برعشیت کے درمیان موجود تھی۔وزارت صحت عامہ کے ماتحت پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے شہری کو نازک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ حملہ اسرائیلی ڈرون کے ذریعے برعشیت-شقرا چوک پر کیا گیا، جس میں بوب کیٹ نامی آلہ نشانہ بنا۔ ابتدائی اطلاعات میں متعدد زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ علی الصبح اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبے حولا میں ایک گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے گھر کے باہر ایک اشتعال انگیز پیغام چھوڑا، جس میں دعوی کیا گیا کہ یہ گھر حزب اللہ کے ایک رکن کی ملکیت ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات