ربیکا خان اور حسین ترین کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل

شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ٹک ٹاکرز، یوٹوبرز، قریبی عزیز اور دوستوں نے شرکت کی

جمعہ 27 جون 2025 14:51

ربیکا خان اور حسین ترین کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان اور حسین ترین کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ٹک ٹاکر ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ٹک ٹاکرز، یوٹوبرز، قریبی عزیز اور دوستوں نے شرکت کی۔دونوں کے نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ربیکا نے شادی کے پرمسرت موقع پر سرخ جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ حسین ترین نے کریم کلر کی شیروانی زیب تن کی۔نکاح کی تقریب کی ایک ویڈیو میں دلہا اور دلہن کی انٹری دکھائی گئی ہے، جو مداحوں کو خاصی حیرت میں مبتلا کر رہی ہے، خاص طور پر حسین ترین کی کشتی کے ذریعے آمد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی تھی، دونوں کئی سالوں سے دوست تھے۔