گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی کی شرجیل میمن سے ملاقات

تمام صوبے خواتین کو بااختیار بنانے کے حکومت سندھ کے منصوبوں جیسے اقدامات کریں‘کنڈی

جمعہ 27 جون 2025 15:16

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی کی شرجیل میمن سے ملاقات
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمام صوبے خواتین کو بااختیار بنانے کے حکومت سندھ کے منصوبوں جیسے اقدامات کریں۔گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ خیبر پختونخوا میں پنک بسیں، پنک اسکوٹیز اور پنک ٹیکسیاں شروع کی جائیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ تمام صوبوں سے تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :