
کراچی میں کارشوروم کے مالک کے گھر 13 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی
جمعہ 27 جون 2025 17:46

(جاری ہے)
فیروزآباد تھانے کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں کارشوروم مالک کے گھرڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان 13 کروڑ روپے، آئی فون اورگوگل پکسل سمیت 9 موبائل فونز، 20 استعمال شدہ گھڑیاں،ایک اسمارٹ واچ،مختلف برانڈ کی25 قیمتی پرفیوزاور2 لیپ ٹاپ لوٹ کر فرارہوگئے۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 25/678 فیروزآباد تھانے میں متاثرہ کار شوروم مالک محمد سالک کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ خالد بن ولیڈ روڈ پرگاڑیوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے۔ 25 اور 26 جون کی درمیانی شب تقریبا ساڑھے 3 بجے اپنے گھر پہنچا اورگھرکے سامنے اپنی گاڑی پارک کررہا تھا کہ اسی دوران ایک سیاہ ریوو گاڑی میری گاڑی کے آگے آکررکی، جس میں 2 مرد اور 3 برقعہ پوش خواتین اتریں، جس میں ایک ملزم نے ایف آئی اے سے ملتے جلتے کپڑے پہننے ہوئے تھے اورشرٹ پراایف آئی اے کا مونوگرام چسپاں تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان میرے پاس آئے اوردونوں نے اپنے پاس موجود پستول نکال کرمیرے اوپررکھ دیا اورمجھے اوپرچلنے کا کہا، جس پر میں ان کے ساتھ اپنے گھر پہنچا۔ انہوں نے مجھے دروازہ کھلوانے کا کہا۔ میری آوازمیرے گھروالوں سے سنی تو انہوں نے دروازہ کھول دیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق وہ تمام مرد اورخواتین مجھے لے کر گھر میں داخل ہوئے اورمیرے گھر کی تلاشی لینی شروع کردی اورمجھ سے رقم اورچابیوں اور الماریوں سے متعلق پوچھتے رہے۔ بعد میں وہ میرے بیڈ روم میں داخل ہوئے اورمیری الماری میں رکھی ہوئی 13 کروڑ روپے کی نقدی بیگوں میں بھرلی۔ ملزمان 9 قیمتی موبائل فونز، 20 گھڑیاں ،اسمارٹ واچ ، 2 لیپ ٹاپ ، مختلف برانڈ کی25 قیمتی پرفیوزاوردیگرسامان لوٹ کر فرارہوگئے۔پولیس نے واردات کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.