گورنرسندھ سے ازبکستان کے سفیر کی اہم ملاقات ، سرمایہ کاری کے مواقعوں پر گفتگو

جمعہ 27 جون 2025 17:46

گورنرسندھ سے ازبکستان کے سفیر کی اہم ملاقات ، سرمایہ کاری کے مواقعوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ازبکستان کے سفیرAlisher Tukhaevنے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت ہوئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ ازبک سرمایہ کار سندھ کے مختلف منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون، سہولت اور معاونت فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے ازبک سفیر کو اپنے متعدد فلاحی اقدامات پر مبنی ڈاکیو منٹری بھی دکھائی، جن میں آئی ٹی کلاسز، امید کی گھنٹی اور راشن ڈرائیو شامل ہیں۔ سفیر نے ان اقدامات کی بھرپور تعریف کی اور انہیں قابل تقلید قرار دیا۔

ازبک سفیرAlisher Tukhaevنے گورنر سندھ کو ازبکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی، جو گورنر سندھ نے خوش دلی سے قبول کر لی۔ ازبک سفیر نے کہا کہ ان کے ملک کے سرمایہ کار سندھ کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ ملاقات کے بعد ازبک سفیر نے پرچم کشائی میں شرکت کی، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے تاریخی روم کا دورہ کیا اور شجر کاری مہم کے تحت پودا لگا کر ماحول دوستی کا پیغام بھی دیا۔