رسی وین ڈیر ڈوسن ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز میں پروٹیز ٹیم کی قیادت کریں گے

سی ایس اے کے مطابق وان ڈیر ڈوسن کو کپتان ایڈن مارکرم کی غیر موجودگی میں کپتان مقرر کیا گیا ہے

جمعہ 27 جون 2025 16:01

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)رسی وین ڈیر ڈوسن نیوزی لینڈ اور زمبابوے پر مشتمل ہرارے میں ہونے والی آئندہ ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقاکی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔کرکٹ سائوتھ افریقا (سی ایس ای)کے مطابق وان ڈیر ڈوسن کو کپتان ایڈن مارکرم کی غیر موجودگی میں کپتان مقرر کیا گیا ہے،ایڈن مارکرم کو آرام کی غرض سیآئندہ ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز کے لئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے، اور اپ کمنگ سیریز میں 36 سالہ رسی وین ڈیرڈوسن پروٹیز کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

نوجوان اوپنر لوآن ڈیرپریٹوریس جو رواں سال سائوتھ افریقا ٹی ٹونٹی میں رنزچارٹ میں سرفہرست رہے، انہیں پہلی مرتبہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوربن بوش کو بھی سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ ان کے علاہ روبن ہرمن نیبھی سائوتھ افریقا ٹی ٹونٹی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سینوران میتھیو سامی جنہوں نے قومی ٹیم کے لیے دیگر دو فارمیٹس کھیلے ہیں، اس سیریز کے لیے منتخب کئے گئے ان کیپڈ کھلاڑیوں کی فہرست شامل کیا گیا ہے۔

ناندرے برگر اور جیرالڈ کوٹزی کی واپسی سے قومی ٹیم مضبوط ہوگی۔ ڈیوالڈ بریوس بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جو تقریباً دو سال سے جنوبی افریقہ کے لیے نہیں کھیلے ہیں۔یہ سیریز شکری کونراڈ کی پہلی ٹی ٹونٹی اسائنمنٹ ہوگی جب سے انہیں آل فارمیٹ کا کوچ نامزد کیا گیا ہے۔ سہ فریقی سیریز کا آغاز 14 جولائی کو جنوبی افریقہ اور میزبان زمبابوے سے ہوگا۔

فائنل 26 جولائی کو کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کا کوچ شکری کونراڈ نے کہاہے کہ یہ ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے ہماری تیاری کا آغاز ہوگا۔کئی سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں نئے کھلاڑیوں کے لئے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہونے کے لئے سنہری موقع ہے۔

نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے خلاف آئندہ جولائی میں شیڈول ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز کے لئے اعلان کردہ 14 رکنی جنوبی افریقا کی ٹیم کی قیادت رسی وین ڈیرڈوسن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، نینڈرے برگر، جیرالڈ کوٹزی، ریزا ہینڈرکس، روبن ہرمن، جارج لِنڈے، کوینا مافاکا، سینوران متھوسامی، لونگی نگیڈی، نقابا پیٹر، لوان ڈری پریٹوریس اور اینڈائل سملین شامل ہیں۔