ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیر صدارت اجلاس، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا

جمعہ 27 جون 2025 14:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہریوں نے اپنے مسائل براہِ راست ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو پیش کئے۔ ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے متعلقہ محکموں کو عوامی شکایات کے فوری حل کی ہدایت کی۔ اس اقدام کا مقصد عوامی مسائل کا بروقت اور موثر حل تلاش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خالد اقبال کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو متعلقہ اداروں کے ذریعہ بروقت حل کروانا ہے تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف اور ان کے مسائل حل ہو سکیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال کی زیر صدارت معاوضہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہیومن رائٹس) نے شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مختلف معاملات پر غور کیا گیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بر وقت اور مناسب معاوضہ فراہم کیا جا سکے۔