چینی صدر برکس سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

جمعہ 27 جون 2025 18:01

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)چین کے صدر شی جن پنگ 6 اور 7 جولائی کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

چینی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شی جن پنگ کی برکس سمٹ سے یہ پہلی غیر حاضری ہوگی۔ اس بار برکس اجلاس میں چینی صدر کی جگہ چینی وزیراعظم لی کیانگ شرکت کریں گے۔