ایران، شوری نگہبان کی آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کی توثیق

جمعہ 27 جون 2025 17:53

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)ایران کی شوری نگہبان نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای ای)سے تعاون معطل کرنے کی توثیق کردی۔ایرانی پارلیمنٹ پہلے ہی آئی اے ای اے سے تعاون روکنے کا بل منظور کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدے کی معطلی کا بل شوری نگہبان سے منظوری کے بعد ہم پر لازم ہو گیا، ہم اس بل کے پابند ہیں اور اس کے نفاذ میں کوئی شک نہیں۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ ہمارا تعلق اور تعاون ایک نئی شکل اختیار کرے گا۔