ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے چیئرمین سائبان گروپ اعظم چیمہ کی ملاقات

جمعہ 27 جون 2025 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے ہیڈ آفس میں چیئرمین سائبان گروپ اعظم چیمہ نے ملاقات کی ۔ اعظم چیمہ نے علی ارشد رانا کی پنجاب سیڈ کارپوریشن کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو بہت سراہا۔ انہوں نے کہا کہ علی ارشد رانا نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کو جدید خطوط پر استوار کرکے تاریخ رقم کی ہے انہوں نے اپنی تعیناتی کو صحیح ثابت کرتے ہوئے 6ماہ کے قلیل عرصہ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔

(جاری ہے)

میں نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے دفاتر، سیڈ پلانٹس اور سیل پوائنٹس دیکھے ہیں آپ نے اس کا تھیم 100فیصد تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ آپ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بیجوں کی آن لائن فروخت، ملازمین کی تربیت و ٹریننگ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہیں۔ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے شکریہ ادا کیا اور اعظم چیمہ سے کہا کہ آپ نے ہمارے ادارے کو اس قدر سراہا ہے اس کی انتہائی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری یہ کوشش ہے کہ ادارے کو کارپوریٹ طرز پر گامزن کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :