پولیس اہلکار کی ٹک ٹاک ویڈیو کا معاملہ ‘اوکاڑہ ڈی پی او کا نوٹس‘انکوائری افسر مقرر

جمعہ 27 جون 2025 22:30

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے تھانہ اے ڈویژن میں تعینات پولیس کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیوپر نوٹس لے لیا۔ڈی پی او نے ڈی ایس پی لیگل کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ٹک ٹاک ویڈیوز پرانی ہیں جو کہ پولیس اہلکار زوہیب کے ٹک ٹاک اکاوئنٹ پر موجود نہ ہیں ،انکوائری رپورٹ کی روشنی میں پولیس اہلکار کو سخت محکمانہ سزا دی جائے گی ،ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اوکاڑہ پولیس زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، کسی بھی پولیس اہلکار کو با وردی سوشل میڈیا استعمال کی ہر گز اجازت نہیں ہے ۔