کیبن منیجر کو دل کا دورہ،قاہرہ ایئرپورٹ پر سعودی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

طبی ٹیم نے لینڈنگ کے فورا بعد کیبن منیجر کے انتقال کی تصدیق کردی،غیرملکی میڈیا

جمعہ 27 جون 2025 22:38

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائن کی لندن جانے والی پرواز ایس وی 19 نے ہنگامی لینڈنگ کی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران کیبن منیجر محسن بن سعید الزہرانی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے قاہرہ میں لینڈنگ کی اجازت لی۔جدید ترین برطانوی ایف-35 طیارہ بھارت میں 10 دن سے کیوں پھنسا ہوا ہی برطانوی فوج کا بھارتیوں پر عدم اعتمادسعودی ایئرلائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔طبی ٹیم نے لینڈنگ کے فورا بعد کیبن منیجر کے انتقال کی تصدیق کی۔