عمر ایوب کی جناح ہائوس حملے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8اگست تک توسیع

جمعہ 27 جون 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جناح ہائوس حملے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8اگست تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عمر ایوب کی جانب سے ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملے اور پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے تین مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔