صوابی، 16لاکھ روپے کے تنازعہ پر فائرنگ ،باپ بیٹا جاں بحق

جمعہ 27 جون 2025 19:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)موضع زروبی میں 16لاکھ روپے کے تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے ، دختر محمد فاروق زوجہ انور سکنہ زروبی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا 32 سالہ بھائی کاشف علی دوبئی سے ایک ہفتہ قبل ائے تھے جمعے کو ان کے سسر ریاض محمد نے ان کے لئے دعوت کا اہتمام کیا میں اپنے والد محمد فاروق ، بھائی کاشف علی اور دوسری بہن کے ہمراہ کھانے کی دعوت پر نماز جمعہ کے بعد جارہے تھے جب ہم جامع مسجد شاہ محمد خیل کے قریب پہنچے تو وہاں پہلے سے اسلحہ آتشین سے مسلح بلال ولد فضل امیر نے ان کے والد محمد فاروق اور بھائی کاشف علی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ، رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ مقتول اور ملزم کے مابین کچھ عرصہ سے سولہ لاکھ روپے کا تنازعہ چلا آرہا تھا جو کہ مقتول نے دئیے تھے ، اس پر پندرہ ، بیس یوم قبل دبئی میں بھی دونوں کے مابین تکرار اور ہاتھا پائی ہوئی تھی ۔