داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی ،سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں کو خراج تحسین

منگل 1 جولائی 2025 17:09

داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان کے حملے کی مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنانیپر ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویزکے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر ایف سی، سی ٹی ڈی لیویز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے فوری اور مؤثر ردعمل کے ذریعے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملے کو ناکام بنایا، ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں نے بہادری کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا جو قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے میں شہید نوجوان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :