
پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 3.2 فیصد رہی
جون میں صفراعشاریہ2فیصد اضافہ ہوا‘2023 میں سی پی آئی مہنگائی کی شرح ریکارڈ 38 فیصد تک پہنچ گئی تھی .وفاقی اداہ شماریات
میاں محمد ندیم
منگل 1 جولائی 2025
17:09

(جاری ہے)
41 فیصد تھی پاکستان میں مہنگائی ایک اہم اور مسلسل اقتصادی چیلنج رہی ہے، خاص طور پر حالیہ برسوں میں مئی 2023 میں سی پی آئی مہنگائی کی شرح ریکارڈ 38 فیصد تک پہنچ گئی تھی تاہم اس کے بعد یہ کم ہوتی جارہی ہے سی پی آئی کی یہ شرح حکومت کی توقعات کے مطابق ہے وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں توقع ظاہر کی تھی کہ جون میں مہنگائی 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہے گی.
ماہانہ اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ بیرونی محاذ پر ریمیٹنس اور برآمدات میں اضافے سے مالی سال 2025 کے دوران کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس میں رہے گا پہلے اقتصادی سروے 2024-25 میں کہا گیا تھا کہ مالی سال 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 4.5 سے 5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جو نازک یا جلد خراب ہوجانے والی غذائی اشیاءکی قیمتوں میں نمایاں کمی اور خراب نہ ہونے والی اشیائ کے مناسب ذخائر کی بدولت ممکن ہوگا. اسی دوران تازہ ترین سی پی آئی اعداد و شمار کئی بروکریج ہاﺅسز کی پیش گوئیوں کے مطابق بھی تھے جے ایس گلوبل نے پاکستان کی مجموعی مہنگائی کی شرح جون میں 3.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی جے ایس گلوبل نے کہا ہے کہ مئی 2025 میں 3.5 فیصد سالانہ شرح کے بعد جون 2025 میں سی پی آئی 3.1 فیصد سالانہ متوقع ہے بیس ایفیکٹ کم ہو رہا ہے جو معمول کی قیمتوں کے رجحانات کی طرف اشارہ کرتا ہے. دوسری طرف انسائٹ سیکیورٹیز نے بھی جون میں مجموعی مہنگائی کی شرح 3.2 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے مطابق جون 2025 میں شہری علاقوں میں صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کی مہنگائی سالانہ بنیاد پر 3 فیصد تک کم ہو گئی ہے جو پچھلے ماہ کی 3.5 فیصد اور جون 2024 کی 14.9 فیصد سے کم ہے ماہانہ بنیاد پر یہ جون 2025 میں مستحکم رہی اور 0.1 فیصد رہی، جو پچھلے ماہ کی 0.1 فیصد اور جون 2024 کی 0.6 فیصد کے برابر ہے. دیہی علاقوں میں جون 2025 میں صارف قیمت اشاریہ کی مہنگائی سالانہ بنیاد پر 3.6 فیصد بڑھ گئی جو پچھلے ماہ کی 3.4 فیصد اور جون 2024 کی 9.3 فیصد سے زیادہ ہے ماہانہ بنیاد پر جون 2025 میں یہ 0.5 فیصد بڑھی، جو پچھلے ماہ 0.5 فیصد کمی اور جون 2024 کی 0.3 فیصد اضافے کے مقابلے میں ہے.مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی‘پاکستان میں اضافہ
-
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں، عمران خان
-
سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 3.2 فیصد رہی
-
داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی ،سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں کو خراج تحسین
-
وزیرداخلہ کی لکی مروت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، طلال چوہدری
-
علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
-
یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم سے عوام کو علاج کی سہولت میں آسانی ہوگی، مصطفی کمال
-
جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات
-
ایف بی آر لاہور ریجنل آفسز کو ٹارگٹ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے پر مبارکباد
-
وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.