Live Updates

ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں، عمران خان

پارٹی 10 محرم کے بعد غلامی کے نظام کے خلاف تحریک شروع کردے؛ سابق وزیراعظم کا بہنوں کے ذریعے پیغام

Sajid Ali ساجد علی منگل 1 جولائی 2025 17:14

ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں، ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم لائی جا رہی ہے اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں اور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے اپنی بہنوں کے ذریعے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 26 ارکان پر پابندیاں لگا دی ہیں، اس سے بہتر ہے ہمارے ارکان اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی لگائیں، 10 محرم کے بعد غلامی کے نظام کےخلاف تحریک شروع کر دیں کیوں کہ قوم کو غلام بنایا جا رہا ہے اور غلام بننے سے بہتر ہے میں ساری زندگی جیل میں رہوں، بات صرف اُن کے ساتھ ہوگی جن کے پاس طاقت ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی میں 50 ہزار عہدیداران ہیں اور وہ اپنا وزن اٹھا سکتے ہیں کیوں کہ سیاستدانوں کا کام ہے سیاست کرنا، لیڈ کرنا یا کال دینا ہمارا کام نہیں ہے، انسان جو مرضی پلان بناتا رہے لیکن آخری پلان اللہ کا ہے اور اللہ عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کے جو احکامات ہوں گے ہم ان کا مکمل فالو اپ کریں گے اور ان کو احکامات پر عمل کرنے کی تاکید کریں گے، عمران خان کو اس پر اپڈیٹ دیا کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ پوری جماعت کیا پورا ملک عمران خان کی پارٹی ہیں، اب یہ عوامی نمائندوں کو ایک ایک کرکے اسمبلی سے نکال رہے ہیں، عمران خان کو مکمل طور پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے، جب تک ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم یہی رہیں گے، کم از کم جب ہم پریشر ڈالتے ہیں تو دو بہنوں کی تو ملاقات ہو جاتی ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمران خان کا کیس نہ لگا کر جو سروسز دی ہیں اس کے تحفے میں ان کو اب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگایا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات