Live Updates

وزیرداخلہ کی لکی مروت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کو خراج عقیدت

منگل 1 جولائی 2025 17:09

وزیرداخلہ کی لکی مروت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے تھانہ غزئی خیل کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید ہونے والے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے شہید ٹریفک اہلکاروں ثناء اللہ اور اسرائیل کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ٹریفک اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک اہلکاروں ثناء اللہ اور اسرائیل نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات