کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ

جمعہ 27 جون 2025 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، صفائی، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمشنر راولپنڈی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات مکمل طور پر یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام مشینری، ضروری آلات اور متعلقہ عملہ ہر وقت دستیاب ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی جائے کہ وہ جلوسوں کے روٹس، مجالس کے مقامات اور دیگر اہم مقامات کا خود دورہ کریں اور تمام انتظامات کا جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :