ط*کراچی ایئرپورٹ پر 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے،نقصان نہیں ہوا ،انتظامیہ متحرک

جمعہ 27 جون 2025 21:20

لله* کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)کراچی ایئرپورٹ پر 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے تاہم پرندے ٹکرانے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا واقعہ ایک غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ساتھ پیش آیا، جب کہ دوسرا واقعہ ایک نجی ایئرلائن کی لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز کی ساتھ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔

نجی ایئرلائن کی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں واقعات میں طیاروں کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ڈی جی ایئرپورٹ اتھارٹی نے فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ پر فیومیگیشن کرانے اور اضافی برڈ شوٹر تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچا جاسکے۔واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر پرندوں کی آمد و رفت کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں، جنہیں روکنے کے لیے مختلف حفاظتی اقدامات کیے جاتے رہے ہیں، تاہم حالیہ دو واقعات سے اس بات کی نشاندہی ہوئی ہے کہ اس حوالے سے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :