حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرے ،اسلم بلوچ

جمعہ 27 جون 2025 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ سرکاری ملازمین کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرے کیونکہ مہنگائی مین بڑے پیمانہ پر اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ملازمین سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگ مشکلات سے دوچار ہیں کرپشن لوٹ مار چوری ڈکیتیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، حکومت ملازمین کے مسائل سے روگردانی کرتے ہوئے ان پر بدترین تشدد کے بعد جیلوں میں بند کررکھا ہے جو آمرانہ رویہ ہے جس سے اجتناب کیا جائے اور ملازمین کے مسائل پر سنجیدہ غور کیا جائے تمام گرفتار ملازمین کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :