سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53 ڈالر کم ہوئی ہے اسی طرح مقامی نرخ بھی ہزاروں روپے کم ہوگئے

جمعہ 27 جون 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53 ڈالر کی کمی سے 3ہزار 290ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار روپے کی کمی سے 3لاکھ 51ہزار روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 287روپے گھٹ کر 3لاکھ 925روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 68روپے کی کمی سے 3ہزار 782روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 58روپے کی کمی سے 3ہزار 242روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ عنوان :