خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان کا سوات سیلابی ریلے میں ہو نے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس

جمعہ 27 جون 2025 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے دریائے سوات میں سیلاب اورجانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ہنگامی فلڈ سیل قائم کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو1122، ضلعی انتظامیہ اور مقامی رضاکار مختلف مقامات پر سرچ آپریشن اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو سیاحوں اور مقامی افراد،فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ امدادی کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیاگیا ہے۔ وزیر آبپاشی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے گی۔