جرمانے اور فیس کی ادائیگی پر ایکسپائرڈ وزٹ ویزوں کی معیاد میں توسیع کا آغاز

ہفتہ 28 جون 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے حتمی روانگی کے لیے تمام اقسام کے ایکسپائرڈ وزٹ ویزوں میں توسیع کے لیے ایک انیشیٹیو کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام توسیع کےلیے 30 دن کی ایک ونڈو فراہم کرتا ہے جو مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی پر منحصر ہے، یہ فیصلہ یکم محرم 1447 ہجری سے نافذ العمل ہے۔بیان میں کہا گیا’ وزارت داخلہ کے ای پلیٹ فارم ابشر پر تواصل سروس کے ذریعے درخواست دے کر مخصوص مدت کے اندر اس رعایت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔بیان میں ان تمام افراد پرزور دیا گیا جن کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے وہ مقررہ مدت سے قبل اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔