وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی؛ سپیکر نے 26 اپوزیشن ارکان کی رکنیت معطل کردی

ایوان میں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی، دھکم پیل اور دستاویزات پھاڑنے پر کارروائی کی گئی، سپیکر نے عالمی پارلیمانی روایات کا حوالہ دے کر ہنگامہ آرائی کو غیرپارلیمانی قرار دیا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 28 جون 2025 11:30

وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی؛ سپیکر نے 26 اپوزیشن ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جون 2025ء ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 26 اپوزیشن ارکان کی رکنیت عارضی طور پر معطل کردی۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ان کی رولنگ کی خلاف ورزی پر 26 اپوزیشن ارکان کی 15 اجلاسوں کے لیے رکنیت معطل کی گئی، سپیکر نے عالمی پارلیمانی روایات کا حوالہ دے کر ہنگامہ آرائی کو غیرپارلیمانی قرار دیا اور کہا کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی، دھکم پیل اور دستاویزات پھاڑنے پر کارروائی کی گئی، ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ احتجاج کا حق تسلیم شدہ لیکن اس کی حدود آئین، قانون اور قواعد کے تابع ہیں، رولنگ کے باوجود اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے، قواعد 223 اور 210 کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ معطل ارکان کے نام اور حلقہ نمبر کچھ یوں ہیں جن میں ملک فہد مسعود (PP-13)، محمد تنویر اسلم (PP-19)، سید رفعت محمود (PP-24)، یاسر محمود قریشی (PP-25)، کلیم اللہ خان (PP-60)، محمد انصر اقبال (PP-73)، علی آصف (PP-75)، ذوالفقار علی (PP-76)، احمد مجتبیٰ چوہدری (PP-99)، شاہد جاوید (PP-115)، محمد اسماعیل (PP-116)، خیال احمد (PP-118)، شہباز احمد (PP-130)، طیب رشید (PP-141) اور امتیاز محمود (PP-155) شامل ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ علی امتیاز (PP-156)، راشد طفیل (PP-175)، رائے محمد مرتضیٰ اقبال (PP-203)، خالد زبیر نثار (PP-231)، چوہدری محمد اعجاز شفیع (PP-258)، صائمہ کنول (PP-260)، محمد نعیم (PP-263)، سجاد احمد (PP-265)، رانا اورنگ زیب (PP-276)، شعیب امیر (PP-281) اور اسامہ اصغر علی گجر (PP-282) بھی ان اراکین میں شامل ہیں کی جن رکنیت معطل کی گئی۔