دریائے سوات 2میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ماں اور 2 بیٹیوں کی نمازجنازہ ادا، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی، ایک ہی گھر سے 3 جنازے اٹھنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، افسوس ناک واقعہ پر ہر آنکھ اشک بار تھی

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 28 جون 2025 11:23

دریائے سوات 2میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ماں اور 2 بیٹیوں کی نمازجنازہ ..
سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون 2025)پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں گزشتہ روزدریائے سوات 2میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ماں اور 2بیٹیوں کی نمازجنازہ ادا،مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی،ایک ہی گھر سے 3 جنازے اٹھنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا،تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں 2 بہنوں اور والدہ کی نماز جنازہ 9 بجے دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ کلاں میں اوربھائی ایان، بہن آئمہ کی نماز جنازہ ساڑھے 9 بجے سمبڑیال روڈ عید گاہ پر ادا کی گئی، 2 بہنوں عجوہ اور میرب کی نماز جنازہ 10 بجے نور مسجد کے باہر کالج روڈ پر ادا کی گئی۔

تینوں ماں بیٹیوں کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک ہی گھر میں 3 میتیں پہنچائی گئیں تو کہرام مچ گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد افسوس اور تعزیت کا اظہار کرنے متاثرہ خاندان کے پاس پہنچی اس افسوس ناک واقعہ پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔قبل ازیں سانحہ سوات میں جاں بحق 8 افراد کی لاشیں ڈسکہ پہنچادی گئی،جاں بحق افراد میں 7سال کا آیان، 45 سال کی روبینہ،18سال کی عجوہ شامل ہیں،14سال کی عشال،16سال کی شرمین،عبدالسلام،18سال کی میرب،20سال کی تزمین اور 10سال کی آئمہ شامل ہیں۔

شرمین،تزمین عبدالسلام،7سالہ ایان شہباز اور 10سالہ عائمہ شہباز،18سالہ عجوعہ محسن،16سالہ میرب محسن، 14سالہ عشال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔دوسری جانب ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کی حدود ندی دوڑ میں ڈوب کر جاں بحق تینوں بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بچوں کی اچانک موت سے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

گزشتہ شام 3 بہن بھائی ندی دوڑ میں طغیانی کی زد میں آکر ڈوب گئے تھے جن کی لاشیں کچھ دیر بعد اہل علاقہ نے نکالی تھیں، واقعہ تھانہ پی او ایف کی حدود میں پیش آیا تھا۔سانحہ سوات میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے 3 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ سرچ آپریشن میں مردان سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کی لاشیں بھی نکالی گئیں، دیگر لاپتا 2 افراد کا تعلق پنجاب اور ایک کا مردان سے ہے۔اس کے علاوہدریائے سوات میں ڈوبنے والے تین سیاحوں کی تلاش کیلئے دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے،جبکہ دو کی لاشیں گزشتہ شب بری کوٹ کے قریب سے ملی ہیں۔