پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت، نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم

سید عاصم منیر کو نیوی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، فیلڈ مارشل نے 123 ویں مڈشپ مین، 31 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ کا معائنہ کیا، کیڈٹ عبدالرحمن نے سورڈ آف آنر کا اعزاز حاصل کیا

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 28 جون 2025 11:39

پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت، ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون 2025)پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے تقریب میں بطور مہمان خصوصی کے شرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیوی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123 ویں مڈشپ مین، 31 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے پوزیشن ہولڈرز کیڈٹس کو انعامات دئیے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمٰن کو اعزازی شمشیر حاصل سے نوازا۔ پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمن نے سورڈ آف آنر کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے اورفارغ التحصیل کیڈٹس کے اہل خانہ سمیت اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے۔

پریڈ کے دوران کیڈٹس کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ قابل دید تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے کہاتھا کہ نوجوان افسران دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کو شعار بنائیں۔ سول بیوروکریسی کاریاستی نظم و نسق میں کلیدی کردار تھا۔ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے ملاقات کی تھی۔ آرمی چیف نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے کشمیر، خیبرپختونخواہ،بلوچستان میں پاک فوج کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیاتھا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن تھی۔ سول بیوروکریسی کاریاستی نظم ونسق میں کلیدی کردارتھا۔ نوجوان افسران دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کو شعار بنائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا اور قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔