Live Updates

لندن، برطانوی ایئر بیس پر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج پر دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار

ہفتہ 28 جون 2025 11:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)برطانوی پولیس نے انسانی حقوق کے کارکنوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ چاروں انسانی حقوق کارکن اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں جاری نسل کشی کے باوجود برطانیہ کی جانب اسلحہ بھجوانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اسی دوران یہ مبینہ طور پر برطانیہ کی شاہی فضائیہ کے ایک اڈے تک پہنچ گئے۔ان احتجاج کرنے والے کارکنوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ برطانیہ اسرائیل کو کسی قسم کی فوجی یا ٹیکنالوجی کی مدد نہ دے کیونکہ اسرائیل اسے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کرتا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات