ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے ارب 15 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کر لیا

ہفتہ 28 جون 2025 15:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے مالی سال 2025-26 کا 2 ارب 15 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے بورڈ آف گورنرز کا بجٹ اجلاس چیئرمین بورڈ و کمشنر ملک جہانزیب اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2025-26 کے سالانہ 2 ارب 15 کروڑ کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں اخراجات کا تخمینہ 2 ارب 7 کروڑ روپے اور تنخواہوں کی مد میں 61 کروڑ 90 لاکھ روپے اور پنشن کی مد میں 27 کروڑ روپے مختص ہیں اور باقی بجٹ ترقیاتی منصوبہ جات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی بہتری، امتحانی نظام کی اصلاحات اور دیگر انتظامی امور کے لیے ہے۔ اجلاس نے پیش کردہ بجٹ کو متوازن، حقیقت پسندانہ اور اصلاحات پر مبنی قرار دیا، جو بورڈ کی کارکردگی کو مزید شفاف اور مثر بنانے میں معاون ہوگا۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ یہ بجٹ طلبہ و طالبات کے لیے سہولیات کی فراہمی، عملے کی فلاح و بہبود، اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کو مزید مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ سرگودہا بورڈ کو شفافیت، میرٹ اور تعلیمی ترقی کا مثالی ادارہ بنایا جائے۔