مسلم لیگ علما مشائخ ونگ سرگودھا کی چوہدری حامد حمید کی اہلیہ کے خواتین نشست پر رکن قومی اسمبلی نامزد کئے جانے پر مبارکباد

ہفتہ 28 جون 2025 16:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)مسلم لیگ علما مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن نے سابق وزیر مملکت چوہدری حامد حمید کو ان کی اہلیہ کے خواتین نشست پر رکن قومی اسمبلی نامزد کئے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن کے صدر سید عرفان رسول شاہ،جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق،سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر، سٹی صدر حسن امین اور دیگر نے مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر و سابق وزیر مملکت چوہدری حامد حمید کو ان کی اہلیہ ارم حامد کے خواتین کی نشست پر رکن قومی اسمبلی نامزد کئے جانے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد چوہدری عبد الحمید مرحوم کی عوامی خدمت کی سیاست کو مشعل راہ بنا کر حلقہ کے درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں گے اور سرگودھا کو ایک بار پھر ترقی کی راہوں پر گامزن کر کے مسلم لیگ ن کا قلعہ بنائیں گے۔